کوہاٹ : دیرینہ تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، چار زخمی

Gun

Gun

کوہاٹ (جیوڈیسک) گمبت باراتی بانڈہ میں کونسلر کے امیدوار زبیع اللہ کی کامیابی پر اس کے گھر لوگ مبارکباد دینے آرہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں طاہراللہ، حضرت بلال اور ثنا اللہ موقع پر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان نے خواتین کے دیرینہ تنازعے پر فائرنگ کی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔