کوہاٹ : گھر پر دستی بم کے حملے میں بچی جاں بحق ، تین افراد زخمی

Hand Grenades

Hand Grenades

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں گھر پر دستی بم کے حملے میں بچی جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ہنگو روڈ پر نواحی علاقے محمد زئی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں نے زر محمد نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا جس سے اس کی چار سالہ بیٹی شمائلہ جاں بحق ہوگئی جبکہ گھر کے سربراہ سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔