کوہاٹ: دہشت گردوں کی موجودگی پر پولیس آپریشن جاری

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کارروائی جاری ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل کے پہاڑوں میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہلیا ہے۔

کاروائی میں دہشت گردوں اور پولیس میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے دستی بم بھی ملے ہیں، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔