کوہاٹ میں کچھ قبائل کا پولیو کے ٹیکے لگانے سے انکار

Polio Vaccine

Polio Vaccine

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے ملا اور شریف قبائل نے پولیو کے ٹیکے لگانے سے انکار کر دیا ہے ،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکے لگانے سے انکار کرنے والے افراد حراست میں لیا جائے گا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق درہ آدم خیل کے دو قبیلوں ملا خیل اور شریف کلے کے افراد نے بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔

دونوں قبائل کے افراد کا کہنا ہے کہ بچوں کو قطرے پلوانے کے لئے تیار ہیں لیکن ٹیکے نہیں لگوائیں گے ،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو کے ٹیکے لگانے سے انکار کرنے والے افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔