کوہستان میں ضلع کی تقسیم ، 3 ہفتوں سے جاری تنازع ختم نہیں ہو سکا

Kohistan Issue

Kohistan Issue

کوہستان (جیوڈیسک) کوہستان میں ضلع کی تقسیم کے تنازع پر 2 تحصیلوں کے 5 لاکھ افراد کے درمیان 3ہفتوں سے جاری تنازع ختم نہیں ہو سکا،تحصیل پالس کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کل سے بنی گالا میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تحصیل پالس کے نمائندہ جرگے کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ19فروری سے تحصیل پٹن کے عوام نے تحصیل پالس کی واحد سرکاری سڑک اور دیگر املاک پرپالس کے اڑھائی لاکھ افراد کا داخلہ بند کر کے لوگوں کو معاشی طور پر تباہ اور فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کل کمشنر آفس میں ہونیوالے انتظامی جرگے میں بھی انہیں انصاف نہ ملا تو پالس کے ہزاروں مظلوم افراد بنی گالا میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے اور انصاف کے حصول تک نہیں اٹھیں گے۔