3 دسمبر کولکاتا سے شائع ہونے والا سہ ماہی ادبی رسالہ مژگاں کا آئندہ شمارہ ‘بہار نمبر’ ہوگا

Kolkata

Kolkata

پٹنہ: 3 دسمبر کولکاتا سے شائع ہونے والا سہ ماہی ادبی رسالہ مژگاں کا آئندہ شمارہ ‘بہار نمبر’ ہوگا۔ رسالہ کے مدیر نوشاد مومن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے قلم کاروں اور تخلیق کاروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی کم از کم دوشعری یا نثری تخلیقات، مختصر تعارف (نام۔ولدیت۔ پتہ۔پہلی تخلیق۔

اہم تصنیفات۔ فون نمبر۔ ای میل) کے ساتھ سہ ماہی مژگاں 21 بی سی۔ علیم الدین اسٹریٹ، کولکاتا کے پتہ پر ارسال فرمائیں۔تنقید نگار حضرات سے گزارش ہے کہ وہ بہار کے تخلیق کاروں کے حوالے سے اپنا تنقیدی مضمون مذکورہ پتے پر ارسال فرمائیں۔ تخلیقات اور مضامین ای میل کے ذریعہ بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔ای میل اس آئی ڈی پر بھیجیں جائیں۔
mizgaanpublications@gmail.com