آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کمپنی کے تعاون سے کورنگی بلوچ اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں ملیر کی معروف ٹیم محفوظ الیون نے مد مقابل جلال مراد فٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے یاسرنے کھیل کے 72ویں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل لانڈھی کی معروف ٹیم شہید جمیل فٹ بال کلب کو 1-0سے مات دیدی کھیل کے 33ویں منٹ میں فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے نوید نے کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں عرفان میموریل نے لانڈھی سے تعلق رکھنے والی ٹیم اللہ داد محمڈن کو ایک شاندار مقابلے کے بعد دوران کھیل ایک ایک گول کے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری شاہنواز بلوچ ،جمیل ناز ،عبدالرحمن اور بشیر احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔