آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آل برادرز نے ہزارہ محمڈن کو مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپر فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آل برادرز ملیر نے اپنے عمدہ اور شاندار کھیل کی بدولت مضبوط حریف ہزارہ محمڈن کو 2-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیل کے دوران پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم کھیل کے دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ میں آل برادرز کے سلمان رحیم اور کھیل کے 68 ویں منٹ میں ثناء اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کی فائنل تک رسائی کو یقینی بنا دیا جبکہ کھیل کے 73ویں منٹ میں ریفری عرفان خان نے ہزارہ محمڈن کو ایک پنالٹی آلاٹ کی جس پر عبدالجبار نے گول کرکے اپنی ٹیم کا خسارہ میں کمی کردی اور مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عدنان خان ،شاہ نواز اور نذیر احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔