کورنگی بلوچ اور آل برادرز پری نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوقالیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں آل برادرز ملیر نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ پنجگور لیاری کو 9-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی فاتح ٹیم کی جانب بابر علی او ثنا اللہ نے 2-2جبکہ شریف اللہ ،جہانگیر ،سمیر،مختاراور امن نے 1-1 گول اسکور کئے دوسر ے میچ میںکورنگی بلوچ نے اسماعیل کے گول کی بدولت ینگ بلوچ اسٹار ڈی سلواکو 1-0سے شکست دیدی ، تیسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے گلشن اتحاد کورنگی کو 5-0سے ٹھکانے لگا دیا۔

چوتھے میں رحمن ایف سی ماری پور نے مضبوط حریف رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کو1-0سے قابو کرلیا کوالیفائنگ رائونڈ کے اخری اور پانچویں میچ میںسالار ویلفیئر سینٹر نے مدھو محمڈن کو 3-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگی کنفرم کرلی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میںریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز نصیر عمر بلوچ ،عبدالغفور ،خالد ممتاز جمی ،انیس اختر ،شاہد پرویز ،شکیل اور لطیف سنیئر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔