کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ برادرز، آل برادرز، بلوچ یوتھ اور کلری اسٹار کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ برادرز نے سخت مقابلے کے بعد 5-4سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں آل برادرز ملیر نے مضبوط حریف غریب نواز ڈالمیا کو 4-1سے شکست دیدی ،تیسرے میچ میں بلوچ یوتھ ملیر نے مکران اسپورٹس کو 2-0سے ہرادیا ،جبکہ چوتھے میچ میں لیاری کی معروف ٹیم کلری اسٹار نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر بلوچ مجاہد کو 4-3سے زیا کردیا ٹورنامنٹ میں کھیلت گئے

میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،جاوید بنگش ،محمد اسماعیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔