کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال آل برادرز، بلوچ مجاہد اور ینگ پرنس کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آل برادرز ملیر نے ملیر ینگ بوائز کو 5-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے میچ میں بلوچ مجاہد ابراہیم حیدری نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف ماری پور آزاد کو 2-0سے زیر کردیا جبکہ تیسرے میچ میں ینگ پرنس سلطان آباد نے ینگ میراں کو باآسانی 3-0سے شکست دیدی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،عبدالرشید و دیگر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبدالطیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔