ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات، وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آویزاں بینرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Korangi District News

Korangi District News

کراچی : کمشنر کراچی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی میں عوام کو خوبصورت اور مسائل نجات دلا نے کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ضلعی حدود میں تجاوزات ،وال چاکنگ اور غیر بغیر اجازت شاہراہوں پر آویزاں بینرز کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو مسائل سے چھٹکار ہ دلا نے کے لئے اپنے تمام وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اچانک ضلع کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے عوامی شکایات پر ایکشن لیا جائے گا افسران و ملازمین خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض کی انجام دیء کو یقینی بنا ئیں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات ،وال چاکنگ اور بغیر اجازت اشتہاری بینرز آوایزاں کرنے پر پابند ی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے اگر کسی بھی علاقے میں پابندی کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی میں رہائش پذیر ہر فرد سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی،علاقائی ترقی اور مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے حوالے سے اقدامات میں بلدیہ کورنگی کا ہاتھ بٹائیں ،تجاوزات ،وال چاکنگ سمیت دیگر غیر قانونی اقدام کے ذریعے شہر کی خوبصورتی کو داغ دار بنا نے والوں کو محاسبہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا خوبصورت اور مسائل سے پاک ضلع بنا یا جاسکے۔