یوسی 12 ضلع کورنگی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونین کمیٹی 12 ضلع کورنگی کے مسلم لیگ (ن) کے منتخب چیئرمین اسد حسین اور وائس چیئرمین خالد سندھو کی جانب سے اپنے حلقے کی عوام کے اعزاز میں عوامی دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوںکے علاوہ شہر کی ممتاز و معروف سیاسی و سماجی رہنمائوں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ،خواجہ نذیر ،سید منور رضا،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اُسامہ رضی ،سابق یوسی ناظم ذوالفقار علی ،شیخ الحدیث برکت اللہ صدیقی ،پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کے صدر اصغر آرائیں اور دیگر شامل تھے۔

Iftar Party

Iftar Party