ضلع کورنگی کو 100 روز میں شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا دیں گے۔ نیئر رضا اور نشاط ضیاء قادری کا عزم

District Korangi  News

District Korangi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 100 روزہ عوامی خدمت پلان پر مکمل عملدرآمد کرکے ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا دیں گے ۔عوام ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں بنیادی بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے 100 روزہ عوامی خدمت پلان کے تحت جاری اقدامات کے ذریعے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری ،ماڈل کچرا کنڈیوں کی تعمیر اور ضلع کورنگی میں زیر انتظام اسکولوں اور طبی مراکز کو فعال بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے 100 روزہ عوامی خدمت پلان کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین مرزا آفاق بیگ ،کریم الدین اور وائس چیئر مین محمد عین الحق بھی موجود تھے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل کالونی یونین کمیٹی 13 رفاہ عام کے مختلف علاقوں میںصفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں میں صفائی وستھرائی کے انتظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی روانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی اور کچرا کنڈیوں سے کچرا اُٹھانے کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے اس موقع پر ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ضلع بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کی جدو جہد میں مصروف ہیں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کمال ہے کہ وہ اختیار ات اوروسائل سے محرومی کے باوجود شب روز عوامی خد مت اور اپنے علاقوں کو بہتر بنارہے ہیں ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنا یا جائے اور تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے لئے خصوصی فنڈز کا اجراء کیا جائے۔