ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی، تعمیر و ترقی کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات تیزی کے ساتھ جاری

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ضلع کورنگی میں 100روزہ تعمیر کراچی پراگرام کے تحت جہاں منتخب یونین کمیٹیز میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں سرسبز ماحول اور عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی انتظامات تیز کے ساتھ جاری ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ علاقائی تعمیر و ترقی کے ساتھ عوام کو تفریحی ماحول کی عوام کو فراہمی یقینی بنا ئیں گے مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ سرسبز ماحول اور فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور چلڈرن پارکوں کو تمام تر سہولتوں سے آراستہ کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یوسیز چیئر مینوں کے ہمراہ کورنگی اور لانڈھی زونز میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات اور 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت فیملی پارکوں اور چلڈرن پارکوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی انتظامات کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی امور پر غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کروں گا ،چیئر مین نیئر رضا نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم تمام فیملی پارکس کی تزئین و آرائش اور اس میں سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

فیملی پارکوں میں بچوں اور خواتین کی سہولت کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنا یا جائے بعد ازاں کورنگی اور لانڈھی زون میں بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ علاقائی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ھوالے سے انتظامات میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی