ضلع کورنگی کی حدود میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کیا جائے، چیئرمین بلدیہ کورنگی

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی: چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ علاقائی ترقی ،عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مثالی نظام کا قیام ہماری اولین ترجیحی ہے ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی اور توسیع منصوبے پر فوری اقدامات کے ذریعے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون میں یوسیز کے چیئر مین اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں شاہ فیصل زون کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین نے علاقائی سطح پر پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج سسٹم کے ابتر نظام پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی محکمانہ کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں کئی کئی دنوں تک موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام خصوصاً نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور اسکے ساتھ بلدیاتی انتظامات کی درستگی کے حوالے سے عملے کو شیدید دشواریاں حائل ہیں یوسیز چیئر مین نے اجلاس میںواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے چیئر مینوں کا کہنا تھا کے پینے کے صاف پانی کی ترسیل کے حوالے سے عوامی شکایات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں مگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا محکمہ عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ یوسیز چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر نظام کی درستگی کو یقینی بنا کر عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ سیوریج کے ابتر نظام کی وجہ سے نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ بلکہ ہمارے ترقیاتی منصوبے تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں پینے کے پانی کی ترسیل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کو دور کیا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی ہر گھر میں فراہمی اور مثالی سیوریج سسٹم کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ۔اس حوالے سے کسی سطح پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا چیئر مین سید نیئر رضا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ یونین کمیٹیز کے نمائندوں سے علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تعاون کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی