یوسی 8 ناتھا خان گوٹھ ضلع کورنگی سے عوام دوست پینل کے امیدوراروں کے کاغذات منظور

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی یوسی 8 ناتھا خان گوٹھ سے عوام دوست پینل کے امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے ۔چیئر مین فضل علی ،وائس چیئر مین محمد بنارس اور جنرل کونسلرز میں محمد انور ،ارشد علی ،محمد ریاست عوام دوست پینل کے نامز د اُمیدوار ہونگے۔

کاغذات منظوری کے بعد عوام دوست پینل کے اُمیدواروں نے بھر پور عوامین رابطہ مہم کا آغاز کردیا علاقائی دورے پر پیپلز پارٹی کے رہنماء عوام دوست پینل کے وائس چیئر مین محمد بنارس نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ناتھا خان گوٹھ کی ترقی اور عوامی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے پر عزم ہیں اور انشا اللہ کامیابی کے بعد ناتھا خان گوٹھ سمیت حلقہ انتخاب کے ہر گلی اور محلے کو یکساں ترقی اور مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی کارنر میٹنگ کے سلسلے میں ناتھا خان گوٹھ کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام دوست پینل کے چیئر مین کے اُمیدوار فضل علی نے کہاکہ ناتھا خان گوٹھ کی عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کا عزم لیکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کامیابی کے بعد علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرینگے،عوام دوست پینل کے علاقائی دورے پر عوام نے زبردست استقبال کیا اور اُمیدواروں کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلا یا۔