ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال چمپئن شپ کا آغاز 13 نومبر سے ہو گا

 Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال چمپئن شپ کا آغاز 13 تا 15 نومبر 2015ء سے واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی پر ہوگا۔ سیکریٹری کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد حسنین نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام کلبوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن فارم مورخہ 10نومبر2015ء تک جمع کرادیں تاکہ ان کلبوں کا اندراج کرکے شیڈول تیار کیا جاسکے ۔محمدحسنین نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن سے پر زور اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں شوٹنگ بال کلبوں کے گرائونڈ کی حالت زار کو بہتر اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرکے ضلع کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ شوٹنگ بال کھیل کو ترقی اور فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی سجاد عباسی سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہ فیصل کالونی میں پنجاب گرائونڈ میں میں قائم غازی شوٹنگ بال کلب کی پی سی منظور ہے اس گرائونڈ کی پی سی پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کے احکامات صادر کریںمحمد حسنین نے ڈپٹی کمشنر کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی سے اُمید ظاہر کی ہے وہ ضلع کورنگی میں شوٹنگ بال کے اس اہم ایونٹ میں ہماری بھر پور مدد اور سرپرستی فرمائیں گے۔سیکریٹری کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد حسنین نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے اپیل کی ہے کہ پاکستان بھر میں کمشنر کے نام سے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ہم اُمید کرتے ہیں کے کمشنر صاحب ہمیں کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت عنایت فرمائیں گے اور انشا اللہ یہ آل پاکستان کمشنر کراچی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کورنگی میں منعقد ہوگا۔