بلدیہ کورنگی نے عید الاضحی پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے اور ضلع میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ضلع کورنگی کی حدود میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ضلع کورنگی کے تینوں زونز میں شکایتی مراکز قائم کردیئے گئے جہاں موصول ہونے والی عوامی شکایات 15منٹ کے اندر ازالے کے لئے اسپیشل گینگ تعینات ہوگا شاہ فیصل زون کے لئے مرکزی کنٹرول روم کافون نمبر99248647اور 99248651،کورنگی زون کے لئے مرکزی کنٹرول روم کا فون نمبر99264419,99264416اور فیکس 3509626اور لانڈھی زون کے لئے مرکزی کنٹرول روم کا فون نمبر35035729ہیں ۔مذکورہ زون میں رہائش پذیر عوام آلائشوں کے حوالے سے اپنی شکایات ان نمبروں پر درج کراسکتے ہیں۔

عید قرباں پر آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے حتمی تیاریوں کے معائنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر مبین صدیقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XENایم آینڈ ای نثار سومرو ،ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب سومرو اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے نماز عید اور عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھانے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و عملے کو اپنے فرائض انتہائی فرض شناسی کے ذریعے انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ بلدیہ کورنگی کی متحرک ٹیم اور عوام کے تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں عید الاضحی پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیا م یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو میونسپل انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے مقررہ جگہوں پر ڈالیں ،برساتی نالوں ،سیوریج لائنوں اور جھاڑیوں میں پھنکنے سے گریز کریں اس موقع پر میونسپل کمشنر عمران اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آلائشوں کے حوالے سے علاقائی شکایتوں کو بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز میں قائم کنٹرول کے فون نمبر پر درج کرائیں تاکہ بروقت شکایات کے ازالے کو ممکن بنا کر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیا م یقینی بنا یا جا سکے۔