بلدیہ کورنگی نے پنشن کی مد میں 50 لاکھ سے زائد کا چیک کے ایم سی کو ادا کر دیا

کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی نے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن بقایا جات کی مد کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 50 لاکھ 27 ہزار روپے کے چیک کی ادائیگی کر دی۔

گزشتہ روز فنانشل ایڈوائرزر کے ایم سی آفاق سعید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن سے بلدیہ کورنگی کے مرکزی دفتر شاہ فیصل کالونی میں ملاقات کی اس موقع پر اکاوئٹ آفیسر بلدیہ کورنگی وکاش چائولہ بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائیگا ،بلدیہ کورنگی اپنے ملازمین کی وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

بلدیہ کورنگی ملازمین دوست پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ضلع میں ترقی اور بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام کے باہمی اشتراک سے جد وجہد کے ساتھ اپنے ادارے میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کو بھی ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے جد وجہد کررہی ہے قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی مالی بحران کے باوجود اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت پنشن کی ادائیگی کے لئے کے ایم سی کو بقایا جات کی مد میں ادائیگی کو یقینی بنا دیا ہے اس موقع پر فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی آفاق سعید نے کہاکہ پنشن کی بروقت ادائیگی کے لئے بلدیہ کورنگی کے اقدام کو سراہتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی کے دیگر ضلعی بلدیاتی اداروں کے لئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی بلدیاتی ادارے پنشن بقایا جات کی مد میں ادائیگی کو بروقت یقینی بنا ئیں تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بروقت ادا ئیگی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi