بلدیہ کورنگی نے محکمہ تعلیم کے 39 اساتذہ کو تنخواہوں کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی کردی

Retired Employees of Payment the Arrears

Retired Employees of Payment the Arrears

کراچی : بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج کی خصوصی کاوشوں سے بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم کے 39 اساتذہ اور 2 ریٹائرڈ ملازمین کو بقایاجات کی کی ادائیگی کردی گئی ،منتخب عوامی نمائندوں نے اپنی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے مسائل، اُن کی تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام اور سستی و معیار طبی سہولیات کی عوام کی دہلیز تک فراہمی کے لئے طبی مراکز کو بہتر بنا نے کے لئے بھی عملی اقدامات کررہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی اتنخواہوں اور 2 ریٹائرڈ ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کے چیک دیتے ہوئے کیا اس موقع پر اکائونٹ آفیسر بلدیہ کورنگی وکاش لعل ،محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے افسران سے کہاکہ وہ اسکولوں کی حالت کی بہتری کے ساتھ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری پر بھر پور توجہ دیں انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں کی حالت کی درستگی اور تعلیمی نظام کی بہتر کے لئے اقدامات کررہی ہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ افسران و ملازمین ادارے کی نیک نامی کے لئے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ بلدیہ کورنگی اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کو بھی یقینی بنا ئے گی۔