کورنگی یوسی 35 اور 36 میں سیوریج مسائل پر چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا برہمی کا اظہار

Syed Nayyar Raza

Syed Nayyar Raza

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے یونین کمیٹی 35 اور 36 میں سیوریج کے ناقص نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سیوریج کے ناقص نظام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج کا ناقص نظام عوامی دشواریوں کے ساتھ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تباہمی کا باعث بن رہا ہے ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل کے ہمراہ کورنگی کی یونین کمیٹی 35اور36کا تفصیلی دورہ کرکے سیوریج کے ابتر نظام اور اس حوالے سے عوامی مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا ہے کہ وہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے ناقص نظام کا نوٹس لیکر عوام کو حائل مشکلات سے چھٹکارہ دلا ئیں چیئر مین نیئر رضا نے علاقائی دورہ پر سیوریج کے ناقص نظام کو بلدیاتی مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے موقع پر موجود سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کو درس کراکر عوام کو مسائل سے نجات دلائی جائے۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج اور پانی کا محکمہ بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام نہیں جس کی وجہ سے علاقائی سطح پر مسائل میں اضافہ اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ ہم اپنی عوام کو مسائل سے دو چار نہیں ہونے دینگے چیئر مین سید نیئر رضا محکمہ سیوریج بورڈ کورنگی کے ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ فوری اقدامات کرکے کورنگی کے علاقوں میں سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی