بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس کے تحت سرسبز اور خوبصورت ماحول کے حوالے سے مہم کا آغاز

DMC KORANGI

DMC KORANGI

کراچی : ضلع بلدیات کورنگی کا سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ چورنگیوں اور چوراہوں کو خوبصورت بنا نے کے لئے اقدامات کا آغاز ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا شاہ فیصل کالونی نمبر2چورنگی پر کھجور کا درخت لگا کر بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس کے تحت سرسبز اور خوبصورت ماحول کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیا ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع میں عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ سرسبز ،صحت مند اور پر فضا ماحول کے قیام کے ساتھ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کرچکی ہے انہوںنے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو مسائل سے چھٹکارہ ،صاف ستھر اور سرسبزماحول کا قیام یقینی بنا کر ضلع کورنگی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون میں کھجور کا درخت لگا کر مہم کا آغاز اور شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل ڈائریکٹر پارکس جاوید احمد ،کریم الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں درختوں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے ساتھ اس کی افادیت اور درختوں اور پودوں کی آبیاری کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کرنے کے لئے مہم چلا ئی جائے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر علاقائی سطح پر زیادہ سے زیادہ سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے اور اس حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں ۔بعد ازاں شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے اور بیوٹیفکش کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی