بلدیہ کورنگی کے تحت صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم کا آغاز

 DMC Korangi Karachi Visit

DMC Korangi Karachi Visit

کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت “صاف ستھرا سرسبز مسائل سے پاک ضلع کورنگی مہم”کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون کے علاقے عظیم پورہ میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،سپرٹنڈنیگ انجینئر بلدیہ کورنگی ، XENایم اینڈ ای ،کونسل آفیسر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس اور دیگر بھی موجود تھے ۔بلدیہ کورنگی نے عوام کو سہولت پہنچا نے ضلع میں آلودگی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے عوامی سہولیات کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کردیا ۔مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کی ترقی اور ضلع کومسائل سے پاک بنا نے ہماری اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے ذریعے صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔

ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن عوام سے اپیل کی ہے کہ تجاوات اور غیر قانونی تعمیرات سے گریز اور علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اور سڑکوں ،گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے ،کچرے کو آگ لگا نے اور درختوں اور پودوں کو کاٹنے اور نقصان پہنچا نے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی میں سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے پودے لگا ئے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انشا اللہ عوام کے تعائون کے ذریعے ضلع کورنگی میں بنیادی بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا۔