بلدیہ کورنگی کے اسکولوں میں جشن آزادی کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا جائیگا

DMC KORANGI

DMC KORANGI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر نثار سومرو نے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں جشن آزاد ی کے حوالے سے شایان شان تقریبات کا اہتمام اور محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کو یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو اور ڈائریکٹر ایجوکیشن جاوید مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کا تفصیلی دورہ کرکے اسکولوں میں سہولتوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے شاہ فیصل زون میں اسکولوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر مثالی تعلیمی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے اسکولوں کے دورے پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں پینے کے پانی اور روشنی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات پر سکو ن ماحول میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نثار سومرو نے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی سمیت تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی