کورین خطے کے جوہری معاملات کے حل کے لئے عارضی اور مستقل دونوں آپشنز کی حمایت کی، چینی وزارت خارجہ

Hong Li

Hong Li

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے کورین خطے کے جوہری معاملات کو حل کرنے کے لئے تفصیلی طور پر عارضی اور مستقل دونوں آپشنز کی حمایت کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہانگ لی نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس معاملہ کو تمام متعلقہ فریقین مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کریں گے۔