کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 24/3/2016

Anti-TB Day

Anti-TB Day

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) علاقہ کی روحانی بزرگ شخصیت مفتی محمد عالم چشتی قادری (مرحوم) کی تیسری برسی کا انعقاد مراڑیاں میں ہوا۔ برسی کی پر وقار تقریب کا باقاعدہ آغاز ملک سکندر علی اعوان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت ملک عارف شوق نے حاصل کی۔ نقابت کے فر ائض ملک نعمان عارف نے حاصل کیے۔ جبکہ خصوصی و اجتماعی دعا سید مشتاق احمد شاہ (خطیب جامع مسجد مراڑیاں)نے کر وائی ۔ برسی کی تقر یب میںچودھری عرفان الدین (سابق ایم پی اے)، ملک اللہ دتہ اعوان ، ملک رشید اعوان ، ملک عامر اعوان ، چودھری لطیف مراڑیاں ،صحافی ملک محمد علی خیالی ، ملک صفدر اعوان سدوال ، چودھری فیاض احمد ، منشی سعید بٹ ، محمد افضل جرال، محمد اکرم جرال ،چودھری انور پٹواری ، چودھری امجد پٹواری ، چودھری اعظم سابق ممبر ، ملک اشتیاق اعوان ، مہر جلا ل شائق ، ملک عابد اعوان ، ملک شبیر اعوان پہاڑے سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے خصوصی شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( چوہدری فیصل گجر) سول ہسپتال کوٹلہ میں انسداد ٹی بی ڈے منایا گیا۔سیمینار میں خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈاکٹر محمد اورنگزیب اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت شامل تھے۔ اس موقع پر سول ہسپتال کوٹلہ کے سٹاف اور ہیلتھ ورکرز نے واک اور سیمینار کا اہتمام بھی کیا۔حاضرین کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں ٹی بی کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں دو لاکھ چالیس ہزار افراد اس موذی مرض کا شکار بن رہے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد مریض ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جس میں سے زیادہ تر خواتین اس مرض میں مبتلا ہیںپاکستان میں ٹی بی سے بچائو کے لئے حکومت کی جانب سے کافی اقدامات کئے جاتے ہیں مگر بروقت تشخیص اور مکمل علاج نہ کرائے جانے کی وجہ سے پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہور ہا ہے ۔ماہرین کے مطابق ٹی بی کے مریضو ں کو اس کا مکمل علاج جو چھ ماہ پر محیط ہوتا ہے پابندی سے کرانے کے ساتھ باقاعدگی سے بلغم اور دیگر ٹیسٹ کرانے چاہئیں تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔تپ دق کے انسداد کیلئے مسلسل کوششوں کے باوجود دنیا کی ایک تہائی آبادی ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جن میں اس مرض کے جراثیم موجود ہیں اور ان میں سے دس فیصد لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر)دوبئی میں مقیم ممتاز بزنس مین بنارس علی بٹ مراڑیاں دوبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔بنارس علی بٹ کا شمار دوبئی کے ممتاز بزنس مینوں میں ہوتا ہے اور وہ ہر دلعزیز شخصیت محمد صادق بٹ (مرحوم)کے صاحبزادے ہیں ۔بنارس علی بٹ انتہائی شریف النفس انسان ہیں معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر)افتخار احمد لنگڑیال کی والدہ محترمہ کا ختم قل جامع مسجد لنگڑیال میں پڑھا گیا ۔ ۔ختم قل کی محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو ا ۔نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت معروف نعت خواں قاری تنویر اکبر ڈوگر گو جرانوالہ نے حاصل کی۔نقابت کے فرائض قاری ارشد لنگڑیال نے سر انجام دئیے جبکہ کے خصوصی خطاب صاحبزادہ ضیاء المرتضی چشتی گو جرانوالہ ، قاری محمد عابد سردار نوری اور اجتماعی دعا پیر حافظ یاسین گو جرانوالہ نے کروائی۔ختم قل میں علاقہ بھرسے سینکڑوں معززین نے شرکت کی ۔نمایاں شخصیات میں چودھری آصف رضا ،چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال چوہدر ی زمان مہر نمبردار بنگیال چودھری خرم زمان بنگیال ،چودھری شیراز گل لنگڑیال PTI ،وائس چیئرمین حاجی شریف بنگیال ،چوہدری اختر قمر دین چوہدری شفیق لنگڑیال، چوہدری افضل لنگڑیال چوہدری خادم حسین خوشی چوہدری شہزاد شامپور کونسلر چوہدری عاطف اقبال کونسلر چوہدری راشد ساقی حاجی منور ککرالی چودھری سلیم لنگڑیال ماسٹر ارشاد لنگڑیال چوہدری شہزاد مانی لنگڑیال حاجی چوہدری رفیع لنگڑیال چودھری عادل لنگڑیال ماسٹر پرویز چوہدری صفدر لنگڑیال سمیت علاقہ بھر سے مذہبی سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات سمیت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکرکے افراد نے شر کت کی۔