کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 22/08/2015

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق سے ) تھانہ ککرالی کے نواحی گائوں بنگیال میں سعودی عرب میں مقیم محمد صادق کا اکلوتا بیٹا عمر تقریبا 5 سال اغواء کے بعد جنسی زیادتی کے بعد قتل نعش دوسرے دن قریبی کھیتوں سے مل گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے نواحی گائوں موضع بنگیال میں سعودی عرب میں مقیم محمد صادق کا بیٹا مصطفیٰ صادق جسکی عمر تقریبا 5 سال بتائی گئی ہے گزشتہ روز اچانک گم ہو گیا جس کوپورے گائوں میں تلاش کیا گیا رات گئے تک بچہ نہ مل سکا صبح تقریبا 10 بجے دن قریبی کھیتوں میں خون آلود نعش ملی ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی و تشدد کے بعد معصوم بچہ کی موت واقع ہو ئی ہے جبکہ پولیس تھانہ ککرالی نے مصطفیٰ صادق کے چچامدعی غلام عباس ولد رحمت خاں کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعات 302 مقدمہ درج کر لیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق سے ) پولیس تھانہ ککرالی نے بنگیال میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے معصوم طالب علم مصطفی صادق کی FIRمیں صرف 302دفعہ شامل کی ہے جبکہ اس معصو م کو اغواء کے بعد زیر حراست رکھنے اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ ککرالی نے جرم صرف 302ت پ لکھ دیا ہے جوکہ سرا سر ظلم اور نا نصافی ہے موقع پر موجود عینی شاہدین نے جب نعش کو دیکھا تو انہوں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس بچہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑا ظلم ہے پولیس تھانہ ککرالی نے حقیقی ایف آئی آر درج کرنے اور درست دفعات شامل کرنے کی بجائے صرف دفعہ 302لگائی ہے جو کہ سرا سر ظلم ہے اور ا س سے کیس کی اہمیت بھی کھو جاتی ہے سوال یہ ہے کہ کیا اس معصوم کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی یا ذاتی عناد تھا ؟ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رائے ضمیر الحق کو اس مقدمہ کی ایف آئی آر میں اغواء اور جنسی زیادتی کی دفعات بھی شامل کرانی چاہیں اور درست ایف آئی درج نہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق سے ) بنگیال میںایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ،ایس پی ہیڈ کواٹر کامران ممتاز ،ڈی ایس پی کھاریاں ،ایس ایچ او ککرالی موقع پر پہنچ گئے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا گیا اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مصطفی ٰ صادق کے قاتلوں کو24گھنٹوں میں گرفتار کر کہ قرار واقعی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق سے ) امیدوا ربرائے چیئرمین یونین کونسل حسن پٹھان رہنما تحریک انصاف خان سلطان محمود خان نے بنگیال میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ صادق کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے موضع بنگیال پہنچ گئے انہوں نے بنگیال میں اپنے تعزیتی بیان میں میڈیاکے نمائندوں اور اہل خانہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اہلیان بنگیال کے غیور تارکین وطن جو بیرون ملک سے ذرمبادلہ بھیجتے ہیں میں انکو کو جانتا ہوں لیکن مجھے دکھ اور افسوس اس بات کا ہے کہ بچہ کی نعش کو پولیس کے حوالہ فوری طور پر کیوں کیا گیا کوئی احتجاج وغیرہ بھی نہیں ہوا۔آج محمد صادق کے بیٹے کے ساتھ یہ ظلم ہوا ہے کل ہمار بچوں کے ساتھ بھی ایسا واقعہ ہو سکتا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رائے ضمیر الحق کو 24گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کریں اگر پولیس انصاف فراہم نہیں کرتی یا ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار نہیں ہوتے تو میں وہ شخص ہوں گا جو سب سے پہلے دس قدم آگے احتجاج میں خود حصہ لوں گا اور مجھے اپنی جان کی پروا بھی نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس سانحہ کے ملزمان کو سزا دلوائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ظالم کسی معصوم کی زندگی کو برباد نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق سے ) بنگیال میں اغواء کے بعد جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے معصوم طالب علم مصطفیٰ صادق کو تاحال سپرد خاک نہیں کیا گیا اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانہ میں رکھی گئی ہے اسکے والد کی سعودی عرب سے آمد متوقع ہے مصطفی صادق کو کل 23اگست کو موضع بنگیال میں سپر دِ خاک کیا جائے گا اس موقع پر ضلع بھر سے اہم سیاسی وسماجی شخصیات سمیت انٹرنیشنل میڈیا ،و الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نماز جنازہ کی موقع پر موجود ہو گئی اور بنگیال میں مصطفی صادق کے اہل خانہ و اہل دیہہ سے معلومات حاصل کریں گے اور سپیشل ڈاکو منٹری بھی بنائی جائی گئی۔