کوٹلہ ارب علی خان میں پہلے مرحلے میں لنگڑیال چوک تا مراڑیاں چوک کارپٹ روڈ تعمیر کا کام شروع

Carpet Road

Carpet Road

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) کوٹلہ ارب علی خان میں ایم پی اے چوہدری شبیر احمدکوٹلہ کی طرف سے پہلے مرحلے میں لنگڑیال چوک تا مراڑیاں چوک کارپٹ روڈ اور نالوں کی نئے سرے سے تعمیر کا کام شروع ہو گیا۔

نائب تحصیل دار خادم حسین اور روڈ انسپکٹر محمد خان کی موجودگی میں مین بازار کے سامنے ہیوی مشینری کے ساتھ نالوں کی کھدائی شروع کر دی گئی ۔نائب تحصیلدار خادم حسین اور روڈ انسپکٹر محمد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں طرف سے پیمائش کرکے سڑک کی ایک سائیڈ سے نالوں کی کھدائی شروع کروائی تو پیمائش میں دکانداروں کی دکانوں کا کافی حصہ پیمائش میں آگیا جس پر کئی دکانداروں نے احتجاج کرکے کھدائی رکوا دی جس پر وہاں سے کام بند کردیا گیا۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب تحصیلدار خادم حسین نے کہا کہ میںنے کسی بھی دکانداریا مارکیٹ سے قبضہ نہیں چھڑوانا اور نہ یہ میرا کام ہے میرا کام ہے روڈ کی پیمائش کرکے اعلیٰ حکام کو رپورٹ بھیجنابعد میں محکمہ خود کارروئی کرکے قبضہ واگزار کروا لے گا۔