کوٹلہ برادران نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ حلقہ این اے107 کے ساتھ ساتھ ضلع گجرات کو بھی سنبھالنے کی مکمل اوربھرپور اہلیت رکھتے ہیں

Doctor-Abbas chairman uc gulyana

Doctor-Abbas chairman uc gulyana

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) کوٹلہ برادران نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ حلقہ این اے107 کے ساتھ ساتھ ضلع گجرات کو بھی سنبھالنے کی مکمل اوربھرپور اہلیت رکھتے ہیں انشاء اللہ اب چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ضلع گجرات کو مثالی ضلع بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں 48 چیئرمینوں کی حمایت کے ساتھ ضلع گجرات میں سب سے نمایاں ہیں مسلم لیگ(ن) کے ضلع بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جوکہ جیت کی واضح دلیل ہے انشاء اللہ چوہدری محمد علی تنویر ہی ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے۔

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )قیمت ایک کلو گوشت کی اور گاہک کو 900گرام سپلائی ۔عوام کو قصائیوں کی مار ۔انتظامیہ لا علم۔تفصیل کے مطابق گلیانہ اور گردو نواح میں مرغ گوشت میں فراڈ اتنا بڑھ چکا ہے کہ عوام اس سے بالکل بے خبر ہیں ۔مرغ کا گوشت ۔گائے اور بکرے کا گوشت جس کی قیمت تو دوکانداروں نے لکھی ہوتی ہے ،لیکن گوشت کا وزن کم از کم 100گرام کم دیا جاتا ہے ۔اگر کوئی گاہک تکرار کرے تو اسے بغیر گوشت کے واپس بھی لوٹنا پڑتا ہے ۔ایسے ہی گلیانہ اور گرد ونواح کے دیہاتوں میں ہو رہا ہے ۔کہ گوشت کی قیمت تو فی کلو وصول کی جاتی ہے ،جبکہ وزن ایک سو گرام کم دیا جا رہا ہے ،اے سی کھاریاں اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے ۔

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان)یوم یک جہتی کشمیر گلیانہ اور گردو نواح میں کوئی بھی پروگرام نہ ہو سکا ۔تفصیل کے مطابق پورے ملک میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا ،لیکن گلیانہ اور اس کے ملحقہ دیہاتوں میں کوئی بھی سیاسی جماعت کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا پروگرام منعقد نہیں کر سکی ۔جبکہ سکولوں میںعام تعطیل ضرور کی گئی ۔