کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 3/10/2016

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : حاجی عبدالخالق میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلہ ارب علی خان DFA جہلم نے DFAگجرات کو دو کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا دیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی جناب چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی ، لیاقت علی چٹھہ ڈی سی او گجرات اور چوہدری شبیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی، حاجی جاوید اختر MLA آزاد کشمیر ،چوہدری حسنین خالق، محمد ندیم بٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات سمیت حلقہ این اے 107کی تمام یونین کونسلز کے چیئرمین نے خصوصی شرکت کی مہمانوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی شریک ہوئے جیتنے والی ٹیم کو ہنڈا سی ڈی 70اور خوبصورت ٹرافی انعام میں دی گئی اور فائنل میچ ہارنے والی ٹیم کو 20,000روپے بمعہ ٹرافی انعام دیا گیا فائنل میچ کی رنگا رنگ تقریب کوٹلہ ارب علی خان فٹ بال گراونڈ میں ہوئی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر عابد غوری ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کنجاہ، ڈاکٹر فاروق بنگش ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں، ملک شفقت ٹی ایم اے کھاریاں ، خان اسلم صاحب کھاریاں، راجہ محمد اسلم سرائے عالمگیر ، محمد ضمیر راجہ چیئرمین یونین کونسل دھنی، چوہدری افتخار منڈیر چیئرمین یونین کونسل دھوریہ، لالہ محمد افضل چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ ، راجہ شبیر چیئرمین یونین کونسل حسن پٹھان، ملک محمد اقبال چیئرمین یونین کونسل ملکہ، راجہ محمد ذوالفقار چیئرمین یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر، ڈاکٹر محمد عباس چیئرمین یونین کونسل گلیانہ، ملک محمد آصف چیئرمین یونین کونسل صبور، چوہدری محمد انور چیئرمین یونین کونسل آچھ، چوہدری محسن چیئرمین یونین کونسل لنگڑیال، ملک محمد اشفاق چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ، چوہدری سرور پسوال کھاریاں ، چوہدری شکیل زکاء رولیہ ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات، ملک الیاس اٹلی ، ڈاکٹر خالد رڑیالہ، چوہدری واجد ڈھیری، ندیم گیلانی کھاریاں، عبدالعزیز کھاریاں، ماسٹر افتخار احمد ملکہ، چوہدری افضل بہورچھ شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان : 104کنال رقبہ اور 07کروڑ کی خطیر لاگت کوٹلہ ارب علی خان سٹیڈیم کا کام شروع ہو چکا ہے اگلے سال انشاء اللہ یہ فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلہ ارب علی خان سٹیڈیم میں منعقد ہو گا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے حاجی عبدالخالق فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلہ ارب علی خاں کے اختتامی میچ میں سینکڑوں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ صحت مند نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچے زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اپنے علاقے کے ہزاروں نوجوانوں کو اس میدان میں دیکھتے ہوئے یہ فخر محسوس کرتا ہوں کے میرے حلقہ کے نوجوان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیںانھوں نے کہا کہ حاجی عبدالخالق میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو ضلع گجرات میں بین الاضلاحی ٹورنامنٹ کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہمیں گراس روٹ لیول پر ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گجرات ہمیشہ سے ہی صحت مندانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرر ہی ہے انھوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے انتظامیہ کمیٹی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

Derakotla

Derakotla

Derakotla

Derakotla

Derakotla

Derakotla