کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 12/10/2015

کوٹلہ ارب علی خان: اعوامی خدمت کی سیاست جیت گئی ملکی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو شکست ہوئی پاکستان کی باشعور عوام نے جھوٹ ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے این اے 122 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور اور غیور عوام کو نوٹوں سے خریدنے کی کوشش کرنے والوں کی جھوٹی سیاست کاپردہ چاک ہو گیا باشعور عوام نے ضمیر کے سوداگروں ، قرضہ خوروں اور قبضہ مافیا کو مسترد کر دیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ملک کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بڑے فیصلے کیے جس کے نتائج معیشت کی مضبوطی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کی صورت میں ہم سب کے سامنے ہیں مسلم لیگ ن غربت ،جہالت بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کر کے ملک میں انقلاب لائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان: این اے 122 سے مسلم لیگ ن کی کامیابی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر جشن کا سماں منوں مٹھائی تقسیم کی گئی MNA چوہدری عابد رضا کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں کی ریلی این اے 122 سے سردار ایاز صادق کی کامیابی پر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان سے ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری عابد رضا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی نوجوانوںنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے کوٹلہ ارب علی خان شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا ریلی کے شرکاء نے مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی پر جھومتے رہے مختلف جگہوںپر منچلوں کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Bike Rally

Bike Rally