کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 20/6/2016

Kotla

Kotla

کوٹلہ ارب علی خان : چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک اشفاق ڈوگہ کی رہائش گاہ پر جا کر انکی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی انھوںنے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبار ک و تعالی کو جوار رحمت میں جگہہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال ، ماسٹر افتخار احمد ملکہ اور دیگر معززین بھی انکے ہمراہ تھے۔

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ چیئرمین یونین کونسل آچھ چوہدری انور عمووانہ کی رہائش گاہ پر جا کرانکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دھوریہ چوہدری افتخار منڈیر ، ملک الیاس چوہڑ پور ممبر CPLCتھانہ ککرالی ، چوہدری محمد یوسف چن ، ملک افتخار مہر اور ابرا چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے۔