کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 9/12/2016

Kotla Meeting

Kotla Meeting

کوٹلہ ارب علی خاں : انشااللہ کامیابی کے بعد ضلع گجرات کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔ چوہدری محمد علی تنویر۔ڈیرہ کوٹلہ پر مختلف وفود سے مبارکبادیں وصول کرتے ہوئے چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ جس طرح ہم سب بھائی اپنے حلقے کی خدمت کر رہے ہیں اسی طرح ضلع الیکشن میں کامیابی کے بعد ضلع گجرات میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلا دیاجائے گا۔ ضلع گجرات کی تمام یونین کونسلز میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ ہم نے تمام لوگوں کی برادریوں ،پارٹیوں،رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر خدمت کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے۔ اور انشااللہ اسی وژن کے مطابق گجرات کی تمام یونین کونسلز میں لوگوں کی خدمت کی مثال قائم کردیں گے۔ ہم اپنے لیڈران میاں برادران کے بھی انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنھوں نے پارٹی ورکرز کے ہاتھ میں ضلع کی قیادت سونپی ہے ہم اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا تریں گے۔ یہ ٹکٹ ہماری نہیں یہ عوام کی ہے۔انشااللہ ضلع گجرات کی قیادت عوام کے ہاتھ میں ہوگی۔ اشرافیہ کو عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں : چیئرمین چوہدری شعیب رضا کی قیادت میں وفد کی ڈیرہ کوٹلہ پر امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر سے خصوصی ملاقات۔ چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی کے لئے اپنی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔ضلع میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں ان کے ساتھ ڈاکٹر علی احمد طاہر، چیئرمین میاں شیراز، وائس چیئرمین چوہدری عارف ڈوگہ، چیئرمین مولوی محمد یونس، چیئرمین میاں محمد اسلم،چیئرمین چوہدری یاسر اقبال،چیئرمین چوہدری اصغر ،چیئرمین نجم الحسن بھٹی، حاجی اسلم پسوال، چوہدری طارق پسوال، چوہدری مختار احمد، چوہدری عثمان اسلم، چوہدری شہریار، لیاقت علی قریشی، طارق علی قریشی، چوہدری محمد اسجد، چوہدری وقاص احمد، چوہدری قاسم، میاں محمد اکرم،چوہدری حسن پسوال علی چک، حاجی محمدحسین پسوال علی چک و دیگر شامل تھے۔