خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

Election

Election

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے چودہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات پشاور، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، کرک ، بونیر ، لکی مروت ، ڈی آئی خان، ٹانک ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، دیر لوئر اور اپر دیر میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ 35 نشستوں پر 222 امیدوار میدان میں ہیں۔

پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں تین ڈسٹرکٹ ، ایک ٹاؤن کونسل ، 20 جنرل کونسلر ، گیارہ یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست پر پولنگ ہو رہی ہے۔ پشاور کے 38 پولنگ سٹیشنوں میں سے 21 کو حساس ترین جبکہ سترہ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔