کے پی کے بلدیاتی الیکشن : پی ٹی آئی 89 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست

PTI

PTI

پشاور (جیوڈیسک) کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 89 سیٹوں کے ساتھ برتری قائم کر لی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کے نتائج کے مطابق 89، عوامی نیشنل پارٹی کو 45، مسلم لیگ ن کو 34، جماعت اسلامی کو 37 اور جمعیت علما اسلام کو 32 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

اس وقت صوبے کی تمام ضلع کونسلز کی 978 میں سے 305 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔