خیبر پختون خوا میں دو ہزار 5 سو پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، ناصر خان

Nasir Khan Durrani

Nasir Khan Durrani

پشاور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے کے گیارہ ہزار میں سے 2 ہزار 5 سو پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔

پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کے گرد 100 میٹر کا ایریا سیکیورٹی زون ہو گا۔

بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کےلئے 1 لاکھ 10 ہزار نفری کی ضرورت ہے۔