کے پی کے میں کامیابی، مریم نواز شریف کا ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام

Maryam Nawaz Sharif

Maryam Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کی کامیابی پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے آٹھ پشاور کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ مخالفین کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا اللہ اکبر۔

انہوں نے مزید لکھا ہے پی ایم ایل این فیملی کو مبارک، کوئی اور نہیں بس شیر۔