کتلان پولیس نے مقتول پاکستانی کا پاکستانی قاتل گرفتار کرلیا

Arrested

Arrested

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا کے مرکزی محلہ روال میں اتوار کی صبح ایک پاکستانی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے پاکستانی کو قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں کتلان پولیس کے خصوصی یونٹ برائے تفتیش جرم کے حوالہ یہ کیس کیا گیا۔

جس نے چند ہی گھنٹوں بعد 44 سالہ پاکستانی کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑائی شارع پیرالیل اور نووء دے رمبلا کی نکڑ پر صبح 5٫15 پر ہوئی ۔ بعد ازاں مقتول کو زخمی حالت میں ایمرجنسی سروسز نے ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں وہ چھریوں کے وار کے باعث لگنے والے زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔

کمیونیٹی ذرائع کے مطابق لڑائی کی وجہ اس جگہ پر موجود ڈسکو کلب سے نکلنے والے نوجوانوں کو بیئر اور برگر میں پہل کرنے پر پیدا ہونے تنازع بنا۔ مقتول کی عمر 63 سال کے لگ بھگ ہے اور سرگودھا کا رہائشی ہے۔ جبکہ قاتل کا تعلق منڈی بہائوالدین ہے۔ ایک اور دوسرے افسوسناک واقعہ میں کتلان شہر للیدا میں ایک پاکستانی نے خودکشی کر لی۔