پاکستان میں ایک نئی پارٹی پاکستان سوشل ورکرز پارٹی کا آغاز

Pakistan Social Workers Party

Pakistan Social Workers Party

کوالالمپور (عرفان مسعود) پاکستان میں ایک نئی پارٹی پاکستان سوشل ورکرز پارٹی کے نام سے بنائی گئ ہے۔

جس کے بانی اور چئیرمین چوھدری علی نندووال ہیں۔ مختلف سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اس پارٹی اور اس کے منشور کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ چوھدری علی نندو وال نے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ پاکستان سوشل ورکرز پارٹی کے قیام کا مقصد عوام کی اور بالخصوص نوجوانوں کی فلاح و بہبود ہے۔

کشمیر اور پاکستان کے نوجوانوں اور معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے دور کر کے سیاسی شعور بیدار کرنا اور سیاسی اور سماجی غنڈا گردی کا سد باب کرنا ہے اور درحقیقت نئ سوچ اور نوجوانوں کو آگے لیکر آنا ہے تاکہ آئندہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالتے ہوۓ کم از کم ان کی سیاسی ٹریننگ ہو چکی ہو۔

ہم نے اپنی پارٹی کے دفاتر امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس ، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں قائم کر دئیے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہماری پارٹی کے دفاتر اسلام آباد میں اور گجرات میں ممبر سازی کے لیے کھلے ہیں۔ ہماری پارٹی کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی متحرک کرنا ہے تاکہ وہ نوجوانوں کے ساتھ ملکر ملک کی تعمیر اور ترقی میں عملی کردار ادا کر سکیں۔

علی نندووال کا کہنا تھا کہ علیزا اقبال حیدر جو کہ ایم این اے رہ چکیں ہیں نے پاکستان سوشل ورکرز پارٹی بنانے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اس دور میں بھی آپ جیسے انسان ہے جو اس طرح سے غریبوں ، یتیموں، اور بے کسوں کی مدد کر رہے ہیں ۔اور نوجوان طبقے کو اچھی فضاء کی طرف لا رے ہیں ۔ اور ہمیں آپ جیسے ینگ نوجوان پر فخر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کے ہم سب اس نیک کام میں آپ کے ساتھ ہے اور انشااللہ ہم پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ملکر جدو جہد کریں گے۔

علی نندوال کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف ممالک میں اپنے قابل اعتماد دوستوں کو پارٹی امور اور منشور سے متعلق آگاہی دی ہےتاکہ بیرون ملک کسی بھی مصیبت میں پھنسے پاکستانی کی مدد کی جا سکے۔ علی نندووال نے دینہ کے نواحی علاقے باغاں سے تعلق رکھنے والے عرفان مسعود کو ملائیشیا کا صدر مقرر کیا ہے۔اور باغاں سے ہی تعلق رکھنے والے فرید ارشد کو ملائیشیا سے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر ممالک کے مقرر کردہ ممبران اور صدور کی تصاویر اور پارٹی منشور بھی اس رپورٹ میں شامل ہے۔

Choudhary Ali

Choudhary Ali

Aleeza Iqbal

Aleeza Iqbal

Ali Nandowal

Ali Nandowal

Pakistan Social Workers Party

Pakistan Social Workers Party

Pakistan Social Workers Party Members

Pakistan Social Workers Party Members