کلبھوشن کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) کلبھوشن کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، سعد رفیق نے مخالفین پر تنقید کی ٹرین چڑھا دی، عمران خان جمہوریت کیلئے سکیورٹی رسک قرار، کہتے ہیں کپتان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر ادارے ایک پیج پر ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر ریاستی ادارے مل کر حکمت عملی بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جمہوریت کیلئے سکیورٹی رسک ہیں، انہیں جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں پتا، وہ جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں، گزشتہ 4 برس میں جب بھی جمہوری نظام کو نقصان پہنچا، اس کے پیچھے عمران خان تھے۔