کرد باغیوں کی حمایت کرنے پر ترک صدر طیب اردوان امریکا پر برہم

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ امریکا شامی کردوں کی جماعت پی وائی ڈی اور اس کی مسلح شاخ کو دہشت گرد تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کیا امریکا کو علم نہیں کہ پی وائی ڈی نے شام میں خون کا سمندر بہایا ہے۔ان کا کہنا تھا پی وائی ڈی کے ترکی کی کرد تنظیم پی کے کے کا ہی حصہ ہے۔

انہوں نے امریکی رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا وہ پی کے کے اور پی وائی ڈی جیسی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ ہیں یا ترکی کے ساتھ ہیں۔ امریکا شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے پی وائی ڈی پر انحصار کر رہا ہے۔