اشیاء خوردنوش کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کو سستے دواموں میں میسر ہوں۔ عبدالقدوس اچکزئی

Visit

Visit

وڈھ (خان محمد مینگل) اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اشیاء خوردنوش کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کو سستے دواموں میں میسر ہوں۔ اتوار بازار لگانے کا مقصد ہی غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے اتوار کے روز وڈھ میں لگائے گئے سستا بازارکے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی وڈھ میر اما م بخش مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹیم رسالدار نوراللہ مینگل کی قیادت میں سستا بازار میں چوکنا تھے۔

عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے مختلف ضروریات کی چیزوں کا اسٹال لگاکر نہ صرف سستا بازار کو زینت بخشا بلکہ عوام کو بھی مکمل ریلیف دینے کی کوشش کی۔ جن کا ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور ہماری کوشش بھی رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب عوام اس سستے بازار سے مستفید ہوسکیں اور عید کے اس پرمسر ت موقع پر ان کی خوشیوں میں اضافہ ہو سکے۔

Visit

Visit

انہوں نے کہا کہ وڈھ میں پہلی بار ایسا سستا بازار لگایا گیا ہے جہاں پر سے لوگ دیگر بازار سے کافی سستے داموں پر اشیاء خردونوش اور دیگر ضروریات کی چیزیں خرید سکتے ہیں اس سے قبل وڈھ میں انتظامی سطح پر سستا بازار لگانے یا غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے کوشش نہیں کی گئی ، سستا بازار میں لوگوں کا کافی رش تھا ، چاروںاطراف سے سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔