کرم ایجنسی : بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید، دو زخمی

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقےاورمگئی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے اورمگئی میں سیکیورٹی اہلکار چیک پوسٹ پر پانی لارہے تھے کہ اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کا شکار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔