کویت نے یمنی فریقوں کو 15 روز کی مہلت دے دی

Khalid Sulaiman al Jarallah

Khalid Sulaiman al Jarallah

دبئی (جیوڈیسک) کویت نے اپنے ملک میں موجود یمنی مذاکرات کاروں کے لیے ٹائم فریم کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد سلیمان الجار اللہ نے بدھ کے روز خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اگر 15 روز کے اندر معاملات حل نہ ہوئے تو کویت مشاورت کے لیے اپنی میزبانی جاری رکھنے سے معذرت کر لے گا۔

ادھر العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے وفد نے بدھ کے روز حکومتی وفد کے ساتھ مقررہ مشترکہ اور براہ راست اجلاس کا انعقاد ناکام بنا دیا۔

اس اجلاس میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کو بھی شریک ہونا تھا۔

باغیوں کے وفد میں حوثیوں کی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مشاورت کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا۔