کرغزستانی فنکاروں میں اسلام کی مقبولیت

Kyrgistan

Kyrgistan

بشکیک (جیوڈیسک) کرغزستان میں نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں حتیٰ کہ وہ اسٹیج پر کام کرنا بھی چھوڑ رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی مشہور فن کار اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں اور ان کا لوگوں کی بڑی تعداد پر اثرموجود ہے۔

ان مشہور فنکاروں میں سے ایک نوجوان گلوکار میر بیک اتابیک ہیں جو مکمل طور پر اسلام کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ اب ان کے نغمے والدین، شریک حیات اور وطن کے بارے میں ہیں ۔ ان نغموں کے علاوہ بہت سارے نغمے اسلام کے بارے میں بھی ہیں۔

ایسا ہی ایک اور گلوکار مائیرام بیک عثمان ہے۔ وہ بھی کرغزستان کے ایک مقبول گلوکار ہیں جو شریعت کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ مختلف تقریبات میں میزبان کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔