مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بدین میں بھی ایس ٹی پی کی جانب سے ریلی نکالی گئی

Badin Labour Day Rally

Badin Labour Day Rally

بدین (عمران عباس) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بدین میں بھی ایس ٹی پی کی جانب سے ریلی نکال کر شکاگو میں شہید ہونے والوں کو سرخ سلام پیش کیا گیا۔۔

دنیا بھر کی طرح بدین میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بدین کے مزدوروں کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ شکاگو کے شہیدوں کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد کے بعد پوری دنیا میں مزدوروں سے آٹھ گھنٹے کی مزدوری لی جاتی ہے لیکن پاکستان میں انہیں اتنی مزدوری نہیں دی جاتی جتناان سے کام لیا جاتا ہے جس کے باعث مزدور اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

رہنماﺅں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی ان کا پورا حق دیکر ان سے انصاف کیا جائے ریلی میں شکاگو کے شہیدوں کا سرخ سلام بھی پیش کیا گی۔