لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین اور آئیسکو انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (پریس ریلیز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) انتظامیہ اور لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے درمیان کامیاب مذاکرات، آئیسکو انتظامیہ نے لیبریونیٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔ مطالبات مانے جانے پر4نومبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے ایمپلائی سن کوٹہ پر بھرتی شروع نہ ہونے۔

آئیسکو ملازمین کی اپ گریڈیشن اور پروموشن میں تاخیر خاص طور پر اکائونٹس سٹاف کی پروموشن، لائن سٹاف، کلریکل سٹاف، ڈیلی وویجز ملازمین کو ریگولر کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لئے 4نومبر2015 کو آئیسکو چیف آفس میں مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔

جس پر آئیسکو چیف ملک یوسف صاحب کی ہدایت پر DG (HR)مشتاق احمد، منیجر لیگل اینڈ لیبر قاضی عارف لطیف اور لیگل ایڈوائز امجد زمان خان نے لیبر یونیٹی سے مذاکرات کیے۔ مذکرات میں لیبر یونیٹی کی جانب سے صدر لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین عاشق خان ،سیکرٹری جنرل لیبر یونیٹی سید تنویر حسین شاہ، چیئرمین لالہ رحیم، نائب صدر سردار ریاست، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری سمیع اللہ شریک ہوئے۔

مذاکرات میں لیبریونیٹی آف آئیسکو یونین کی جانب سے ایمپلائی سن کوٹہ پر فوری بھرتی، تمام آئیسکو ملازمین کی اپ گریڈیشن و پروموشن، ڈیلی وویجز ملازمین کو ریگولر کرنے اور دیگر مطالبات کو پیش کیا جائے۔ جس پر آئیسکو انتظامیہ نے کہا کہ تمام ڈیلی وویجز آئیسکو ملازمین جن کی ملازمت مدت3سال ہو چکی ہے ان کو ریگولر کیا جانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام سٹاف کی اپ گریڈیشن و پرموشن کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دیگر مطالبات کو تسلیم کر لیا۔