یوم مزدور کے موقع پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیراہتمام ضلع کوٹلی میں کونسل ہال سے ایک ریلی نکالی گئی

Labour Day Riley

Labour Day Riley

کوٹلی (اسد زمان) یوم مزدور کے موقع پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام ضلع کوٹلی میں کونسل ہال سے ایک ریلی نکالی گئی جو شہید چوک میں جاکر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔جلسہ کی قیادت جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار نیاز خان اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سینئیر نائب صدر کاشف ملک نے کی جبکہ خصوصی شرکت نیپ برطانیہ کے رہنماء ساجد شاہین نے کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء ساجد شاہین نے کہا کہ ہم شہدائے شکاگو ء کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ آج پوری دنیا میں JKNAP اور JKNSF ہرفورم پر مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے ۔ اس موقع پر JKNSF کے سینئر نائب صدر کاشف ملک نے بھی شہدائے شکاگوء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ۔ انہیں نے کہا کہ JKNSF اور JKNAP حقیقی معنوں میں طلباء اور مزدور کے حقوق کی آواز بلند کیے ہوئے ہے۔ جلسے سے دیگر مقررین کامریڈ اسد،وقاص خالق،حسنات راجہ،سردار اظہر،توقیر راجہ،قاسم کیانی،صدام کشمیری نے خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سکرٹری الیاس رولوی نے انجام دیے۔ اس موقع پر مرکزی سکرٹری جنرل سردار نیاز خان نے کہا کہ شہدائے شکاگوء اور شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کی آج کے دور میں مزدور سے 18,18 گھنٹے کام کروایا جاتا ہے جبکہ اجرت نہ ہونے کے برابر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کیہ نام نہاد آزادکشمیر میں نافذ ملازمین تنظیموں پر لاگو ہونے والا ایکٹ فی الفور ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملازمینوں پرایسا جبری ایکٹ نافذ کرنا انکے حقوق غصب کرنے کے مترادف ہے۔انہیں نے کہا کہ JKNAP اور JKNSF نے ہر دور میں مظلوم ومحکوم عوام کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ ظلم کہ خلاف سیسی پلائی دیوار بنی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مملکت پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ اس پر قابض جاگیرداروں ،وڈیروں،اور سرمایہ داروں کے خلاف ہیں جو غریب عوام کا خون چوسے ہوئے ہیں۔

سردار نیاز نے گزشتہ روز وفات پانے والے عظیم کشمیری اور لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے انکی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے نام نہاد حکومت آزادکشمیر کشمیری لیڈر کی وفات پر ریاستی اداروں میں چھٹی تک نہ دے سکی۔پروگرام کے اختتام پر شہدائے شکاگوء سمیت کشمیری شہداء اور کشمیری لیڈر امان اللہ خان کے ایصال ثواب کے لیے دعاء کی گئی۔