لیڈی ایچی سن ہسپتال، ڈاکٹروں کی ہڑتال کا دوسرا روز، مریض خوار

Doctors Strike

Doctors Strike

لاہور (جیوڈیسک) احتجاج کے خلاف احتجاج، زچہ و بچہ کے مرنے پر احتجاج کیوں کیا، ڈاکٹر بھی احتجاج پر اتر آئے۔ لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ڈاکٹرز نے دوسرے دن بھی ہڑتال جاری رکھی، ایمرجنسی، ان ڈور، آوٹ ڈور بند پڑے ہیں ۔ لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایک روز قبل زچہ و بچہ کے مرنے پر لواحقین کا احتجاج ڈاکٹرز کو گزرا ناگوار، زچہ و بچہ کے مرنے پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام کیوں عائد کیا۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث لیڈی ایچی سن ہسپتال کی ایمرجنسی، ان ڈور ، آئوٹ ڈور دوسرے بھی بند رہے۔

طبی سہولتوں کی بندش کے باعث مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ روز کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ، ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کے اندراج تک کام بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔